جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنڈورا پیپرز : پی ڈی ایم کا وزیراعظم سے کابینہ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ

کابینہ کو تحلیل

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پینڈورا پیپرز پر ردعمل میں وزیراعظم سے اپنی چور کابینہ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جاری بیان میں پی ڈی ایم ترجمان نے کابینہ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں کی آف شور کمپنیوں میں نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی جماعت میں چور ہیں تحریک انصاف کی کابینہ میں چور ہے دراصل یہ حکومت ہی آف شور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی جانب سے پاکستان میں کرپشن فری پاکستان اور احتساب کے نعرے کھوکھلے ہیں۔ کیا وزیر اعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے؟ چور وزیراعظم اپنی کابینہ کے ممبران کے خلاف کیا احتساب کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں : طلباء کی پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

حافظ حمداللہ نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہ ہمارے وزیراعظم خود چور ہے۔ وقت ایسا چکا ہے کہ اس ناجائز اس چور حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ حکومت بتائے چینی چوروں اور آٹا چوروں کے خلاف کیا کیا گیا؟ بجٹ کے وقت چینی چوروں کو خود وزیراعظم نے این آر او دیا تھا۔

پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ پینڈورا میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واوڈا، علیم خان کے نام شامل ہیں۔ بدنام زمانہ کابینہ ممبران کے استعفیٰ ابھی تک کیوں نہیں آئے؟

متعلقہ خبریں