جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

قائد ایوان کے لئے کاغذات آج جمع ہونگے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائدِ ایوان کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ قائدِ ایوان کے امیدوار آج سہ پہر دو بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال تین بجے ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ ایوان کا انعقاد تقسیم کے عمل کے ذریعے سترہ اگست کو ہو گا۔ ایوان کی مجموعی تعداد کی سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار قائدِ ایوان منتخب ہو گا منتخب ہونے والے قائدِ ایوان اٹھارہ اگست کو وزیرِاعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی اکثریت حاصل کرنے کے عمران خان کو پی ٹی آئی کے لئے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں