جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکا، 16افراد زخمی

پاراچنار

خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پارا چنار کے طوری بازار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اطراف میں موجود گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی ایس نجب علی نے بتایا کہ آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا جسے سبزی کی ریحی میں نصب کیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اکثر سبزی اور پھل فروش ہی موجود ہوتے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے کہا کہ اب تک کم از کم 16 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دسویں مالیاتی کمیشن : پشاور ہائی کورٹ کے صدر، وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹسز

دوسری جانب علاقے کے رہائشی افراد نے واقعے کے خلاف مقامی پریس کلب کے باہر احتجاج شروع کردیا ہے۔

50ہزار سے زائد آبادی کے علاقے پارا چنار میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور وہاں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکیاں بھی قائم ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاراچنار میں کوئی اس طرح کا واقعہ رونما ہوا ہو بلکہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ اس علاقے کو دہشت گرد نشانہ بنا چکے ہیں۔

24جون 2017 کو پارا چنار کے گنجان آباد علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 67افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں