اسلام آباد میں شاندار پریڈ اور ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات

اسلام آباد: ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور وفاقی دارالحکومت میں 31،31توپوں کی سلامی سے صبح کا آغازہوا۔ اس مناسبت سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار  پریڈ کی گئی جب کہ دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبےسےمنایا گیا۔ جہاں تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد  ہیں جو صدرِ مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود، ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان اور وائس ائیر چیف کے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر براجمان تھے۔

مہمانانِ خصوصی کی آمد کے بعد گراؤنڈ میں قومی ترانا پڑھا گیا اور تلاوتِ کلام پاک کی گئی جس کے بعد صدرِ مملکت کو سلامی پیش کی گئی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں جنگی طیاروں نے صدرِ مملکت کو سلامی دی۔

تقریب کا آغاز:
تقریب کے آغاز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایف 16 طیارہ اڑاتے ہوئے فضا میں بلند، جے ایف 17،ایف 16میراج اور ایف 7طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ۔ تقریب میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کی گئی جس میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے الخالد سمیت دیگر ٹینکوں اور میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔ تقریب میں موجود مہمان وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کا قومی پرچم پیش کیا گیا، انہوں نے سبز ہلالی پرچم کو بصدِ احترام بوسہ دیا۔ تقریب کے آخر میں گلوکار ساحر علی بگا نے آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ پاکستان کے لیے بنایا گیا خصوصی نغمہ گاکر شرکا کا لہو گرمایا۔

مزار اقبال، گارڈز کی تبدیلی:
جب کہ دوسری جانب مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے دستے نے پاک رینجرز سے چارج سنبھال لیا اور بیس کمانڈر لاہور ائیر کموڈور سیدصباحت حسن  نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ ۔ مہمان خصوصی نے کتاب یادداشت میں اپنے تاثرات قلمبند بھی کئے اور سکیورٹی خدشات کے باعث مزار پر عام عوام کا داخلہ بند رکھا گیاہے ۔ لاہور ائیر کموڈور سید صباحت حسن نے مزار اقبال پر فاتح خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند  کئے۔

 پشاور میں 21 توپوں کی سلامی:
پشاور میں کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں کےپاکستان زندہ باد کے نعرے پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی ۔ مساجد میں ملک کی سلامتی کےلیے دعائیں بھی کی گئیں۔