جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پیراگون ریفرنس : خواجہ برادران کی بریت کی درخواستیں دائر

خواجہ برادران

لاہور : خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور سلمان رفیق نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔

وکیل امجد پرویز نے بریت کی درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر ریفرنس بنایا۔ خواجہ برادران کو جھوٹے الزامات کے تحت ریفرنس میں نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پیراگون ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو بری کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے نیب حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں