جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

والدین کا بیٹے پر مقدمہ، جلد بچہ نہ پیدا کرنے پر 5 کروڑ ہرجانہ دائر

والدین کا بیٹے پر مقدمہ

نئی دہلی :بھارتی جوڑے نے اپنے اکلوتے بیٹے اور اس کی بیوی کے خلاف انوکھا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازم 62 سالہ سنجیو پرساد سنہا اور ان کی اہلیہ سادھنا پرساد سنہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے پر اپنی زندگی بھر کی کمائی خرچ کردی۔

جس میں 65ہزار ڈالر کا پائلٹ ٹریننگ کورس اور تھائی لینڈ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کا انعقاد بھی شامل ہے۔

مقدمہ دائر کرنے والے والد پرساد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی شادی کو چھ سال ہو چکے ہیں لیکن وہ ابھی تک بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کررہے ،کم از ز کم اگر ہمارے پاس وقت گزارنے کے لیے کوئی پوتا پوتی ہوتے تو ہمارےدرد قابل برداشت ہو جاتے۔

یہ پڑھیں  : لوڈشیڈنگ کی تباہ کاریاں ،  دولہا تبدیل ہوگئے

متعلقہ خبریں