جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی سرکلر ریلوے کا کچھ حصہ پرائیویٹ شراکت داری کے تحت کا فیصلہ

کچھ حصہ پرائیویٹ

اسلام آباد : ای سی سی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا کچھ حصہ پرائیویٹ شراکت داری کے تحت چلایا جائے گا۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر مزید مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریلوے میں نہ سیاست ہوگی نہ بیرونی مداخلت : اعظم سواتی کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں خطاب

کمیٹی نے ہدایت کی کہ مشاورت متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے کی جائے۔ کراچی سرکلر ریلوے کا نظام پاکستان ریلویز چلائے گی، کچھ حصہ پرائیویٹ شراکت داری کے تحت چلایا جائے گا۔

وزارت ہاؤسنگ کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور مہمند و دیامر بھاشا ڈیم کی مالی ضرورت کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کے اجراء کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں