نوشہرہ : مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک

نوشہرہ : دو دن میں مسافر وین سلنڈر پھٹنے کا دوسرا واقعہ، نوشہرہ میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا۔

نوشہرہ کے علاقہ خیر آباد کے مقام پر مسافر وین میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث وین میں بیٹھے 3 افراد ہلاک جبکہ 13 افراد شدید جھلس گئے۔

حادثہ وین میں لگے سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا، مسافروں میں خواتین ، مرد اور بچے شامل ہیں۔

جھلس جانے والے افراد کو قاضی میڈیکل کمپلیکس جبکہ جان بحق افراد کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

فلائنگ کوچ جہانگیر سے نظام پور کی طرف جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔