جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمن ہی فساد کی جڑ ہیں : شیخ رشید

فساد کی جڑ

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہی فساد کی جڑ ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ 10 سال کے لیے پاسپورٹ جاری ہوگا، بلیک لسٹ کو کم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ غریبوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10 سال کے لیے پاسپورٹ جاری ہوگا۔ مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو بھی 10 سال کے لیے پاسپورٹ جاری کریں گے۔ نیا ای پاسپورٹ کا نظام لارہے ہیں۔ پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کی جا رہی ہے۔ پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے سے 6 ماہ پہلے میسج آئے گا۔ 191 ممالک میں ای پاسپورٹ سسٹم شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسمگل پیٹرول کی خرید و فروخت ایک ہفتے میں ختم ہو گی۔ اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت بند کردیں ورنہ پمپس بند کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تمہیں اندازہ ہی نہیں ہم تمہیں کہاں پہنچائیں گے : مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم کو دو ٹوک پیغام

ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل اور بلیک لسٹ کو کم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں، جنہیں 25 ہزار تک لایا جائے گا۔ صرف ان لوگوں کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے سے سیکیورٹی واپس نہیں لی جا رہی۔ مولانا فضل الرحمان ہی فساد کی جڑ ہیں۔ بی بی کو بھی بتایا گیا تھا سیکیورٹی رسک ہے۔ پی ڈی ایم اگر آتی ہے تو تیاری تو ہمیں بھی کرنی ہو گی۔ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ناراض نہیں ہو گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کو آگے لگایا ہوا ہے۔ پی پی پی بہتر پوزیشن میں کھیل رہی ہے۔ فضل الرحمان صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ سیاست پر اور ملک پر رحم کریں۔

متعلقہ خبریں