جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس کی مریضہ صحتیاب ہونے کے بعد پمز اسپتال سے ڈسچارج

ڈسچارج

اسلام آباد : پمز میں کورونا وائرس کو شکست دینے والی خاتون کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ایک ہفتے قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پمز میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ تین مریض داخل ہیں، جن کا علاج کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کے شبے میں لائے جانے والے پانچویں مریض میں ٹیسٹ منفی آیا۔

کورونا وائرس کو شکست دینے والی خاتون اپنے گھر روانہ ہوگئیں ہیں۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو گزشتہ روز ڈسچارج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کا انتقال

دوسری طرف برطانیہ سے آنے والی خاتون کی حالت سنبھل نہ سکی ہے، تاہم خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے شوہر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آئسولائشن وارڈ میں گلگت سے تعلق رکھنے والے رضا کی حالت بھی تسلی بخش ہے۔

متعلقہ خبریں