جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

شوہر کے نہ نہانے کی وجہ سے بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

شوہر

پٹنہ : بھارتی ریاست بہار میں ایک خاتون نے جسمانی صفائی نہ رکھنے والے شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے خواتین کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کا شوہر 10، 10 دن تک نہاتا ہی نہیں ہے اور نہ دانتوں کی صفائی کرتا ہے جس کی وجہ سے اس کے منہ سے بدبو آتی ہے۔

سونی دیوی نامی خاتون کی 2017 میں منیش رام کے ساتھ ارینج میرج ہوئی تھی ۔ منیش رام کو ٹھیک سے بولنا بھی نہیں آتا جس کی وجہ سے سونی دیوی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

5 دن بعد کمسن برازیلین بچی جنگل سے زندہ برآمد

بہار کے خواتین کمیشن نے میاں بیوی کو بلا کر انہیں سمجھایا ہے اور رشتہ نبھانے کے بارے میں مزید سوچ بچار کرنے کا حکم دیا ہے۔ کمیشن نے شوہر کو روزانہ نہانے کی تاکید کرتے ہوئے میاں بیوی کو دوبارہ 2 فروری کو طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں