پی سی بی نے ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نےدورہ جنوبی افریقہ کے لئے ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ 15رکنی اسکواڈ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں حصہ لے گی۔ ٹیم کا اعلان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے ٹیم کا اعلان کیا۔

بسمہ معروف ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں کپتان ہونگی۔ ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں میں ثنا میر، جویریہ خان، عالیہ ریاض، ندا ڈار، ایمن انور، نشرہ سندھو،ناہیدہ بی بی، ڈیانا بیگ، سدرہ نواز، سدرہ امین، منیبہ علی، عمیمہ سہیل، کائنات امتیاز،رامین شمیم شامل ہیں۔

 ٹی 20 اسکواڈ میں ایک تبدیلی ہوگی۔ ناہیدہ بی بی کی جگہ ارم جاوید ٹیم کی حصہ ہونگی۔ انعم آمین خراب فٹنس کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بناسکی۔

اس دورہ میں گرین شرٹس 3 ون ڈے اور 5 ٹی20 میچز کھیلے گی۔ دورہ جنوبی افریقہ 6 مئی سے شروع ہوگی۔