جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

زمبابوے سے پہلا ون ڈے میچ: پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

اسکواڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

زمبابوے سے تین ون ڈے اور ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 21رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم ون ڈے سیریز کے لیے پہلے میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں عبداللہ شفیق، حیدر علی، محمد حفیظ، روحیل نذیر اور ظفر گوہر اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ شاداب خان زخمی ہونے کی وجہ سے میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

اظہر علی کو زبردستی کپتان بنایا گیا تھا: شعیب اختر

15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

پاکستان زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم نومبر اور تیسرا 3 نومبر کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں