جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کی پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور

پی ایس ایل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور ہورہا ہے، حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور ہورہا ہے، لاہور اور اسلام آباد میں ڈرافٹنگ ہو چکی، اب کراچی ڈرافٹنگ وینیو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کوویڈ 19 کی وجہ سے آؤٹ ڈور کرانے کی جائے گی، پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مقام پر مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کروانے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے، پی ایس ایل 6 کے میچز آئندہ سال فروری مارچ میں منعقد ہوں گے۔ پی سی بی جلد فرنچائزز کے ساتھ مل کر معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے پر امید ہے۔ حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کا کہنا تھا پی ایس ایل سیزن 6، 20 فروری کو شروع کرینگے، فرنچائزز کے ساتھ کام کررہے ہیں، فلحال کوئی مسلہ نہیں ہے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے آن لائن ڈرافٹنگ کی آپشن موجود ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پلئیرز ڈرافٹ کروا سکتے ہیں، حالات دیکھ کر حتمی فیصلہ کرینگے۔

متعلقہ خبریں