جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کا گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ٹیموں کا میچ کروانے کا فیصلہ

لاہور: پی سی بی نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ٹیموں کا میچ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 6 سیزن میں نمائشی میچ گوادر اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سی ای او وسیم خان کی خصوصی درخواست پر کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز گوادر میچ کھیلنے کے لئے رضامند ہو گئے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان گوادر میں نمائشی میچ 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے پی ایس ایل 6 کے پہلے ہی روز پی ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دورہ جنوبی افریقہ کے سلیکٹڈ کھلاڑی پی ایس ایل کے گوادر نمائشی میچ کا حصہ نہیں ہونگے، سی ای او پاکستان کرکٹ پورڈ وسیم خان نے گوادر میں بھی اعلان کیا تھا کہ جلد گوادر میں میچ کروائیں گے۔

متعلقہ خبریں