جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کا اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

اظہر

اسلام آباد: پی سی بی نے اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونگے۔

بابر اعظم کی کیپٹینسی کے حوالے سے پی سی بی 11 نومبر کو اعلان کرے گا، وکٹ کیپر محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ کے نائب کپتان ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کو زبردستی کپتان بنایا گیا تھا: شعیب اختر

کپتان کے اعلان کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی اور دورہ زمبابوے میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں