جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر نے استعفیٰ دے دیا

استعفیٰ

لاہور: پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وہ آٹھ سال تک سی ایف او رہنے کے بعد رواں ماہ کے اختتام پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بدر منظور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدر منظور نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بہتری کے لیے کام کیا۔

بدر منظور کے استعفیٰ دینے کے بعد پی سی بی آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سبحان احمد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے دستبردار

بدر منظور کا کہنا تھا کہ وہ جولائی 2011 سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ رہے اور یہاں پانچ مختلف پی سی بی چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ان کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ شفقت نغمی اور پی سی بی مشترکہ طور پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ پی سی بی سے علیحدہ ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں