جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کٹیگریز کا اعلان

ڈومیسٹک

لاہور: پی سی بی نے 192 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کٹیگریز کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 192 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کٹیگریز کا اعلان کردیا ہے۔

عمران بٹ، نعمان علی، ظفر گوہر، بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، سہیل خان اور خوشدل شاہ اے پلس کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اے پلس کٹیگری میں شامل دس کھلاڑیوں کو ماہانہ ڈیرھ لاکھ روپے ملیں گے۔

عدنان اکمل ، احمد شہزاد ، عامر یامین، انور علی، آصف علی، بلاول بھٹی سمیت دیگر کھلاڑی اے کیٹیگری کا حصہ ہیں، اے کٹیگری میں شامل 38 کھلاڑی ماہانہ 85 ہزار روپے حاصل کرپائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی آمدنی کا تخمیہ جاری

بی کٹیگری میں شامل 47 کھلاڑیوں کو ماہانہ 75 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

سی کٹیگری میں شامل 71 کھلاڑیوں کو ماہانہ 65 ہزار روپے ملیں گے۔

ڈی کٹیگری میں شامل 26 کھلاڑیوں کو 40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں