جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی آمدنی کا تخمیہ جاری

ڈومیسٹک

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے خزانہ کا باکس کھول دیا، اس سال ڈومیسٹک کی اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی تیس لاکھ روپے سے زائد کمائیں گے، ڈی کيٹيگری ميں شامل کھلاڑیوں کی آمدن بھی زائد ہوگی۔

پی سی بی نے تیس ستمبر سے شروع ہونے والے سیزن میں شریک کھلاڑیوں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

کبھی سب سے کم معاوضہ حاصل کرنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز رواں سال بتیس لاکھ روپے کماسکیں گے جو گزشتہ سیزن کی نسبت تراسی فیصد زیادہ ہے، کم درجہ کٹیگری میں شامل کھلاڑی مجموعی طور پر اٹھارہ لاکھ روپے کی رقم کمائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن دوہزار بیس اور دوہزار اکیس کےشیڈول کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کی کمائی کا واضح حساب جاری کردیا گیا، سیزن میں کھلاڑی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے میچز میں حصہ لیں گے۔

اے پلس کيٹيگری ميں شامل دس کھلاڑی ايک سال تک ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار معاوضہ وصول کریں گے، اس کے ساتھ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اور پاکستان کپ میں میچ فیس کی مد میں چالیس ہزار روپے، قائداعظم ٹرافی میں فی کھلاڑی ساٹھ ہزار روپے دیے جایئں گے۔

ڈی کٹیگری میں شامل کھلاڑی کی ماہانہ آمدن چالیس ہزار روپے مقرر ہے، میچ فیس کی مد میں انہیں بھی اے کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے برابر رقم دی جائے گی، ڈی کیٹیگری کا ایک کھلاڑی سیزن میں اٹھارہ لاکھ روپے وصول کرے گا۔

بورڈ کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ماہوار وظیفے کے ساتھ ساتھ میچ فیس بھی دی جائے۔

متعلقہ خبریں