جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کی جانب سے عمر گل کیلئے اعزازی تقریب منعقد

اعزاز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بالر عمر گل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بالر عمر گل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عمر گل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران منعقدہ تقریب میں عمر گل نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معترف ہیں جنہوں نےان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گل کا محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ جلد بازی قرار

عمر گل کا کہنا تھا کہ فاسٹ بالرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک کی خدمت کرنے والے کرکٹرز کو نوازا جانا خوش آئندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ نوجوانوں میں ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔

متعلقہ خبریں