جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں کو ایک بار پھر میدان میں آنے کی دعوت

سابق

لاہور: پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں کو ایک بار پھر میدان میں آنے کی دعوت پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کھلاڑیوں کو ایک بار پھر میدان میں آنے کی دعوت دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں سابق کھلاڑیوں کی میچ آفیشلز سمیت مختلف رولز میں ڈومیسٹک سیزن 2020-21 میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کے کردار میں روزگار کا یہ موقع ان کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی مہارت دکھانے کا ایک واضح راستہ بھی فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ملتوی، چیئرمین پی سی بی تسلیاں دینے لگے

فی الحال آئی سی سی کے ایلیٹ پینل برائے میچ آفیشلزمیں علیم ڈار ہی واحد پاکستانی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر وہ بہت قابل احترام اور معتبر امپائر سمجھے جاتے ہیں۔

احسن رضا، شوذب رضا، محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار بھی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں تو کوئی پاکستانی شامل نہیں تاہم 2 پاکستانی محمد انیس اور محمد جاوید ملک انٹرنیشنل پینل برائے میچ ریفریز میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں