جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

ڈومیسٹک

ر: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن دو ہزار بیس اور دو ہزار اکیس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، ویمنز سیزن کے آفیشلز کی نامزدگی بھی کردی گئی۔

سیزن کا آغاز تیس ستمبرسے ہوگا، پہلے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد کیا جائے گا جو ڈبل لیگ کی بنیاد پر ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سیزن کے پینل میں مجموعی طور پر بیس آفیشلز کو جگہ دی گئی ہے، میچ ریفریز چھ جبکہ امپائرز کی تعداد چودہ ہے، پینل میں شامل یہ آفیشلز سیزن کے دوران فرسٹ الیون کرکٹ کے مقابلوں اور پی ایس ایل کے میچوں میں فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا

ان آفیشلز کو بارہ ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ جاری کیا جائے گا، اسی طرح پی سی بی نے اس سیزن کے لیے آٹھ خواتین پر مشتمل ویمنز امپائرز کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

یہ آفیشلز ویمنز ڈومیسٹک میچوں میں فرائض انجام دیں گی جس کا شیڈول بعد میں کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں