جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

پاکستان

لاہور: پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7، دوسرا 8 اور تیسرا 10 نومبرکو کھیلا جائے گا۔

3 ون ڈے میچز ملتان جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیزاورٹورکا شیڈول پہلے ہی زمبابوین کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دیا تھا، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا قوی امکان دیکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے کرکٹرزنے 3 گروپس میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا، ابتدائی طور پر25 کرکٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں