پی سی بی نے سال 2018 مالی سال کی رپورٹ جاری کر دی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2018 مالی سال کی رپورٹ جاری کر دی، سال 2018 میں کرکٹ بورڈ کو لاکھوں کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مالی سال 2018 میں کرکٹ بورڈ کو 53 لاکھ خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا، سال 2018 میں پانچ ارب 13 کروڑ 10 لاکھ روپے آمدن جبکہ خرچ 5 ارب 13 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ رہا تھا۔

پی سی بی کے کل اثاثوں کی مالیت 9 ارب 70 کروڑ 86 ہزار 5سو 35 روپے رہی، جس میں سے 69 کروڑ 74 لاکھ 43 ہزار 1 سو 27 روپے خرچ کیے گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں 2 ارب 21 کروڑ 67 لاکھ 23 ہزار 789 روپے خرچ کیے گئے، جبکہ غیر ملکی دوروں پر 20 کروڑ 73 لاکھ 76 ہزار 174 روپے کے اخراجات آئے۔ پی سی بی کی نیوٹرل وینوں میں آمدن 96 کروڑ 45 لاکھ 19 ہزار 322 روپے رہی۔