جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل کے بقیہ میچ جون میں ہوں گے: پی سی بی

میچ جون

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ 20 میچ جون میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا چھٹا ایڈیشن گزشتہ ہفتے کورونا کیسز کی وجہ سے غیرمعینہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں ہوں گے۔

پشاور زلمی کے مالک، مینٹور اور کوچ کی آرمی چیف سے ملاقات

پی ایس ایل کے دوسرا مرحلہ اور فائنل میچز لاہور میں ہونے تھا تاہم اب تمام میچز جون میں کراچی میں ہی ہوں گے

جس کا فیصلہ بورڈ اور 6 ٹیموں کے نمائندگان نے ورچوئل اجلاس میں کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال قومی ٹیم کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں اس لیے سب سے موزوں ونڈو جون ہی تھی۔

متعلقہ خبریں