جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

’23 مارچ کو افواج روایتی پریڈ کرتی ہیں‘، شیخ رشید کا پی ڈی ایم کے اعلان پر ردعمل

شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ کو افواج  پاکستان قومی دن پر  روایتی پریڈ کرتی ہیں، پریڈ تقریب میں عوام ، غیرملکی سفیر اور  مندوب بھی شرکت کرتے ہیں،

پریڈکی تیاری سے متعلق دارالحکومت اسلام آباد کو سکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے، پریڈ کی  تیاری کیلئے بعض راستے دو  تین روز  قبل بند بھی کردیےجاتے ہیں۔

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23 مارچ کو مارچ کی کال ملک دوستی نہیں،  مناسب ہوگا کہ اگر  پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے،

یومِ پاکستان کو احتجاج اور خلفشار کے دن کے طور پر اجاگر کرنا ملک مخالف  قوتوں کی خدمت کےمترادف ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں