جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، خدارا، ملک پر رحم کریں : فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم پر سیاست

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خدارا، ملک پر رحم کریں، پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک طرف کورونا کے جان لیوا وار جاری ہیں تو دوسری طرف پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں : فیاض الحسن چوہان

سماجی میڈیا پر ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ خدارا، عوام اور ملک پر رحم کریں۔ پنجاب میں مجموعی کورونا کیسز ایک لاکھ 17 ہزار 160 ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے 98 ہزار 191 افراد صحتیاب ہوگئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 945 ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں