جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے : فرخ حبیب

پی ڈی ایم نے آنکھوں پر

اسلام آباد : فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کی آمدن میں اضافہ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ڈی ایم کے اپنے مسائل ہیں، ان کا مسئلہ این آر او ہے۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ نے جعلی اکاؤنٹس بنانے کے علاوہ کوئی کام کیا؟

انہوں نے کہا کہ2008  سے 2018 تک قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ نہیں ہوا، ہم 70 فیصد دالیں اور خوردنی تیل درآمد کرتے ہیں۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی نے زرعی پیداوار اور صنعت کی ترقی کیلئے کیا کیا؟

یہ بھی پڑھیں : بھارت، بنگلہ دیش کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے : شوکت ترین کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کی آمدن میں اضافہ کر رہے ہیں۔ آج ہم نے ایک ہزار ارب روپے کے منصوبے منظور کیے ہیں۔ اپوزیشن نے میں نہ مانوں کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔ متوسط طبقے کیلئے کامیاب جوان پروگرام بہت اہم ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کم آمدن والے متوسط طبقے کیلئے اپنا گھر اسکیم لائے ہیں۔ ہم نے ایک ہزار ارب روپے کے منصوبے منظور کیے۔ پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں