جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے 29 جولائی کو کراچی میں پاور شو کرینگے: مولانا فضل الرحمان

مولانا میں

بھکر: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے 4 جولائی کو سوات 29 کو کراچی میں پاور شو کریں گے، حکومت مخالف مہم کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حکومت نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہو کر پی ٹی آئی کا آلہ کار بن چکی ہے : مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ حکومت عام آدمی کے حقوق غصب کر رہی ہے، حکومت مخالف مہم کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں، پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے، ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے، اس وقت ملک کا ہر طبقہ اضطراب کا شکار ہے، حکمران بھی نااہل ہیں بیرونی دباؤ بھی برداشت نہیں کیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ قومی اداروں کو توڑنے میں مصروف ہے، دینی مدارس کی تنظیموں کو توڑا جارہا ہے نئی تنظیموں کو مراعات دی جارہی ہیں۔ مدارس کو توڑا جار رہا اس پر ہم سنجیدہ رد عمل دیں گے، بیس جون کو لاہور میں مدارس کنونشنل منعقد کر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے 4 جولائی کو سوات 29 کو کراچی میں پاور شو کریں گے، ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے بجٹ میں جھوٹ بولنے کی تیاری مکمل ہے۔ ملک جمود کا شکار ہے کورونا کی وجہ سے مہنے والی رقم کی وجہ سے معشیت بہتر ہوئی، اسٹبلشمنٹ کہہ رہی ہے ملک ہماری وجہ سے ہے ہم کہتے ہیں جو مشکلات ہیں وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک کو کسی صورت امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے، صحافیوں کو گھروں میں جا کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب اسٹبلشمنٹ حدود میں آئے گی یہ حکومت ختم ہوجائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج بھی مشرف کی پالسیوں کا تسلسل جاری ہے 2001 کے معاہدہ کا حوالہ آج دیا جارہا ہے، فوج کی دو جگہ ہیں بارڈ یا یا بیرک تیسری جگہ نہیں ہے، کسی ادارے کی مدد سے ہم حکومت کو گھر نہیں بھیجوائیں گے۔

متعلقہ خبریں