جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ، انتظامیہ کی مختلف محکموں کو تیاریوں کی ہدایات

محکموں ہدایات

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے کے لیئے انتظامیہ نے محکموں کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے محکموں کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ الرٹ، بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کورونا سے بچاؤ کے انتظامات مکمل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : چھوٹے لوگ قد بڑا کرنے کے لئے نواز شریف کا نام لے رہے ہیں : مریم نواز

سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور بے نظیر اسپتال سمیت تمام پرائیویٹ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ رفاعی اداروں کی ایمولینسز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے راستوں میں کھڑی رہیں گی۔

جلسہ گاہ آنے والے راستوں اور جلسہ گاہ کو کلئیر اور صاف رکھا جائے گا۔ فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے افراد کے ہاتھوں کو سینٹائز کروانے کے لئے محکمہ پی ڈی ایم اے کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ جلسے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں