جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ڈی ایم جلسہ؛ مریم نواز کراچی پہنچ گئیں

کراچی پہنچی

کراچی: مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ چکی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچی ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک بھی اسلام آباد سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے مریم نواز کو لے جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی ائیر پورٹ بھیجی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا آج دوسرا سیاسی پاور شو کراچی میں ہونے جارہا ہے

ذرائع کے مطابق مریم نواز جس گاڑی میں سوار ہیں وہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ہے۔ مریم نواز کی گاڑی سابق گورنر سندھ محمد ذبیر ڈرائیو کر رہے ہیں۔

مریم نواز ایئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں پہلے مزار قائد پر جا کر حاضری دیں گی اور پھر نجی ہوٹل میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے بعد جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گی۔

متعلقہ خبریں