جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم کا اجلاس طلب، پیپلز پارٹی کے اقدامات اور آصف علی زرداری کے پیغام پر غور ہوگا

زرداری کے پیغام

اسلام آباد : پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے حالیہ اقدامات اور آصف علی زرداری کے پیغام پر غور کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، صدارت اور میزبانی مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا، پی ڈی ایم جیسے اتحاد بناتا ہے : وزیر اعظم

اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بعد کی ائندہ کی حکمت عملی اور  پیپلز پارٹی کے عہدوں سے استعفوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے اقدام پر بھی غور کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان آصف علی زرداری کے پیغام سے متعلق بھی رہنماؤں سے رائے لیں گے۔ کمیٹی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے پر بھی غور کرے گی۔

عید کے بعد تحریک کو نئے سرے سے اٹھانے کے لئے سربراہی اجلاس رمضان المبارک کے آخری عشرے میں متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں