جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی: وزیراعظم

لاک ڈاؤن عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کیسز میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو مکمل لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا، اس لاک ڈاؤن کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا کی دوسری لہر میں کیسز کی تعداد تشویشناک ہے، گزشتہ 15 روز میں وینٹی لیٹر پر کورونا مریضوں میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔

پشاور اور ملتان میں 200 فیصد اور کراچی میں 148 فیصد مریضوں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، لاہور 114 فیصد، اسلام آباد 65 فیصد اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کا یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے، میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کے حق میں نہیں۔ کیسز میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو مکمل لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا اور اس لاک ڈاؤن کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی جو جلسوں سے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر؛ ملک بھر میں ریکارڈ 59 ہلاکتیں سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے جلسے این آراو لینے کی کوشش ہے، اپوزیشن کو معیشت اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں، انہیں صرف این آر او چاہیئے۔ اپوزیشن چاہے 10 لاکھ جلسے کرلے، این آر او ہرگز نہیں دوں گا۔

متعلقہ خبریں