جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کب، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی : بلاول بھٹو زرداری

کب، کہاں اور کس

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی، کب، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پی ڈی ایم کی جیت منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ 3 سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے۔ سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی۔ آپ نے سارے نظام اور کٹھ پتلی کو بے نقاب کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن رہنماؤں پر حملہ : غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی جلوس پارلیمان میں بلا کر آپ پارلیمانی اکثریت ثابت نہیں کرسکتے۔ آپ کو نہ پارلیمان میں سپورٹ ہے نہ عوام میں۔ صدر پاکستان نے مان لیا ہے کہ عمران خان پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کب، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ ہم بتائیں گے کب تک اسپیکر کرسی پر بیٹھا ہے۔ فضل الرحمان،آصف زرداری، نواز شریف پلان بناتے ہیں تو کٹھ پتلی فارغ ہوتے ہیں۔ خان صاحب کی حکومت جو روایت اپنا رہی ہے نظام کے لئے خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں