جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم ایک نشان پر الیکشن لڑ کر دیکھ لے، شکست ہوگی : عمر سرفراز چیمہ

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ الیکشن میں عمران خان کا امیدوار ان 13 جماعتوں پر بھاری ثابت ہوگا۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جاری بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں ہے۔ ان کے زرداری سے متعلق بیان اور مہنگائی کے خاتمے کے دعوے ایک جیسے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرف نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے شریف خاندان کی چوری کو معاف کیا: عمران خان

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑ کر دیکھ لیں انہیں شکست ہوگی۔ الیکشن میں عمران خان کا امیدوار ان جماعتوں پر بھاری ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں