جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم کا آج دوسرا سیاسی پاور شو کراچی میں ہونے جارہا ہے

پی ڈی ایم

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج دوسرا سیاسی پاور شو کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔

اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے منجھے ہوئے کھلاڑی حکومت کے خلاف دوسری اننگز آج باغ جناح میں کھیلنے جا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لئے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، مزار قائد کے عین سامنے سجنے والے سیاسی شو پر شہری، صوبائی حکومت اور پیپلز پارٹی قیادت سے سراپا سوال ہیں کہ گزشتہ روز کورونا ایس و پی عملدرآمد کے لیے بازار بند کروا دیے گئے تھے۔ کیا جلسے کے باعث کورونا نہیں پھیلے گا؟

سیاسی جماعتوں کے لفظی باؤنسرز اور حکومت کے جوابی اسٹروکس پر سیاسی میچ کے نتیجے کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔ مگر عوام بڑھتے ہوئے مسائل پر بدستور تشویش کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں