جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

انتخابات پر امن رہے، حلقے کے ووٹرز نے اطمینان سے ووٹ کاسٹ کیا : ڈی آر او

انتخابات پر امن

کراچی : ڈی آر او کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی نظر تھی، انتخابات پر امن رہے، حلقے کے ووٹرز نے اطمینان سے ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ندیم حیدر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے ووٹرز نے اطمینان سے ووٹ کاسٹ کیا۔ حساس علاقہ ہونے کے باعث ملک بھر کی اس حلقے پر نظر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی، این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں 16 ہزار 156 ووٹوں سے کامیاب

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ کہ انتخابات پر امن رہے۔ ضمنی انتخاب میں 50 ہزار 259 مردوں اور 23 ہزار 212 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیئے۔

انہوں نے بتایا کہ کل درست ووٹوں کی تعداد 72 ہزار 740 رہی۔ گنتی سے خارج ووٹوں کی تعداد 731 رہی۔

متعلقہ خبریں