جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف

افغانستان

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سیکیورٹی، دفاعی تعاون، بارڈر مینجمنٹ امور پر غور کیا گیا، معزز مہمان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

متعلقہ خبریں