جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں : آرمی چیف

کشمیریوں کی امنگوں

اسلام آباد : آرمی چیف کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہونا چاہیے۔ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں سے وعدے کے پورے ہونے تک بھارت سے بات نہیں کریں گے : صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستور جاری ہے۔  تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں