جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن عمل ممکن نہیں : شاہ محمود قریشی

پاکستان کے بغیر

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن عمل ممکن نہیں ہے، پرامن افغانستان سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن عمل ممکن نہیں ہے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا آسان نہیں تھا۔ فریقین کو امن کے لئے جامع وفد تشکیل دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے : شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے ذمہ دار ملک کی حیثیت سے خدمات پیش کرتا رہے گا۔ امید ہے افغانستان میں دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کے لئے فریقین کسی بہتر نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں