جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پہلے مثبت نتائج آنے والے کھلاڑیوں کا دوسرا کورونا ٹیسٹ آج ہوگا

کورونا

لاہور: پہلے مرحلے میں مثبت نتائج آنے والے دس کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ایک رکن کا دوسرا کورونا ٹیسٹ آج ہوگا۔

پہلے مرحلہ میں قومی اسکوڈ میں شامل کرکٹرز محمد حفیظ، حارث رؤف، حیدرعلی ، شاداب خان ، محمد رضوان، فخر زمان، وہاب ریاض، محمد حسنین، کاشف بھٹی اور عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

ان کے دوبارہ ٹیسٹ آج کیے جائیں گے، ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے مثبت ٹیسٹ والے کھلاڑیوں کے دو منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں طبی ماہرین سے مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے۔

اس مشاورت کا مقصد یہ جاننا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ ایک ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جاسکتے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ خبریں