جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لوگ خوش ہیں، اسی لیئے ہم کو ووٹ دیتے ہیں، پندرہ ستمبر کو اسکول کھول دیں گے : سعید غنی

لوگ خوش

کراچی : سعید غنی نے کہا ہے کہ لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیئے ہم کو ووٹ دیتے ہیں، پندرہ ستمبر کو اسکول کھول دیں گے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحبان کی آبزرویشن پر کوئی بات نہیں کروں گا، جتنے وسائل ہیں اس کے مطابق کام کررہے ہیں، لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیئے ہم کو ووٹ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے پر پابندی، یہ لوگ پی آئی اے کو بھی اسٹیل مل کی طرح زمین بوس کردیں گے : سعید غنی

انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال کورونا کے حوالے سے بہتر ہے، اگر حالات مزید بہتر ہوجاتے ہیں تو پندرہ ستمبر کو اسکول کھول دیں گیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون اور اختیارات کے مطابق مئیر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں، اگر میئر کراچی مطمئن نہیں ہیں تو قانون تبدیل کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں