جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں : فواد چوہدری

زرداری اور نوازشریف کو

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر کہا کہ ‏کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندارکامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا سے شروع ہونیوالا کامیابی کا سفر کشمیر پہنچ گیا : وزیراعلیٰ محمود خان

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے۔ زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متبادل قیادت کا وقت ہے، محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

متعلقہ خبریں