جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چوری، کرپشن اور نا اہلی کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید

مریم

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے ملک میں مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا کہ چوری، کرپشن اور نا اہلی کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، دی گلوبل فنڈ نے پاکستان کو فنڈنگ روک دی۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب نے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسک کی حالیہ رپورٹ عوام کے سامنے رکھ دی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی ترقی کی شرح منفی 0.04 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی کے باپ کا نہیں، نواز شریف کو کسی قسم کا حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیئے : مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی تر جمان نے کہا کہ حکومت کی ترجیح پاکستان کے عوام نہیں، پچھلے تین ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 45 فیصد ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گلوبل فنڈ پاکستان کو 270 ارب فنڈ کرتا تھا، پاکستان کو سیف گارڈ پالیسی میں ڈال دیا گیا ہے، دی گلوبل فنڈ نے پاکستان کو فنڈنگ روک دی ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور شفافیت میں کمی ہے۔

متعلقہ خبریں