جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کورونا کے برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا : گورنر پنجاب

پاکستان کورونا کے برطانیہ

لاہور : چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، پاکستان کورونا کے برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خدا کیلئے عوام کورونا کی تیسری لہر کو بہت سنجیدہ لیں، عوام احتیاط نہیں کر ینگے تو پھر کورونا کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکے گا۔ پاکستان کورونا کے برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

انہوں نے کہا کہ کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اس مشکل وقت میں عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ہمیں کورونا سے جلد نجات دلائے۔

انہوں نے اپیل کی کہ عوام غیر ضروری ملاقاتوں اور سفر سے گریز کریں۔ چوہدری سرور کا ڈاکٹر اور تمام طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کر نا ہوگی۔

متعلقہ خبریں