جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خوف کے باعث عوام اسپتال نہیں جاتے، اموات گھر پر ہونے لگیں ہیں : ڈاکٹر عذرا پیچوہو

اموات گھر پر

کراچی : ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ خوف کے باعث عوام اسپتال نہیں جاتے، لوگوں کی اموات گھر پر ہونے لگی ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ مختلف بیماریوں میں لوگوں کی اموات گھر پر ہونے لگی ہے۔ لوگوں کی گھر پر اموات ان کا ڈر خوف ہے۔ بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ بات ہے کہ کورونا کا علاج نہیں تو گھر پر رہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر فرقان کی موت کی انکوائری مکمل، سول اسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی سفارش

انہوں نے کہا کہ کورونا کا علاج ہورہا ہے اسپتالوں میں اور کسی بھی وقت کسی بھی چیز کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اگر کورونا کا مرض ہے تو آکسیجن کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ایسے افراد اپنے امراض سے گھبرائیں نہیں۔ فوری اسپتال سے رابطہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی دونوں اسپتالوں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح آپ کی جان بچ جائے گی۔ گھروں پر اموات کی وجہ یہی ہے کہ بروقت اسپتال نہیں جایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں