جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کے عوام کشمیری عوام کی آواز بلند کرنے میں پیچھے نہیں : وزیر اعلیٰ بلوچستان

آواز بلند کرنے

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کسی بھی طور کشمیری عوام کی آواز بلند کرنے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان یوم استحصال کی مناسب سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے اپنے حالات کی فکر نہ کرتے ہوئے ہر فارم پر اپنے اپنے طریقوں سے کشمیری عوام کے لئے آواز بلند کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی ہے : سینیٹر سراج الحق

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی بات کا ثبوت دینا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان کے عوام کسی بھی طور کشمیری عوام کی آواز بلند کرنے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ جب پاکستان کا نیا نقشہ دیکھ رہے ہیں، تو انہیں معلوم ہو رہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کشمیری عوام کے ساتھ کتنی مخلص ہیں۔

متعلقہ خبریں