جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا صفایا کردیا : شرجیل میمن

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا، سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سمیت دیگر مخالف جماعتوں کا صفایا کردیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے مخالفین کو تاریخی اور عبرتناک شکست دی ہے۔ مخالفین کے بنائے گئے تمام اتحاد پاش پاش ہو گئے۔ لاڑکانہ کی عوام نے بھٹو دشمن تمام قوتوں کا بوریہ بستر گول کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے چودہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا کلین سوئپ

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں تاریخی فتح کے بعد میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی نے بہت بڑی اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کی ہے۔ سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سمیت دیگر مخالف جماعتوں کا صفایا کردیا۔

متعلقہ خبریں