جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عوام اجتماعات میں جانے سے گریز کریں، گھروں میں رہیں : وزیر اعلیٰ بلوچستان

اجتماعات میں جانے

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا ہے کہ عوام عید سادگی سے منائیں، گھروں میں رہیں، سماجی فاصلے برقرار رکھیں۔ عید ملن پارٹیوں اور اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نے اہل وطن اور پوری امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر اللہ کی جانب سے مسلمانوں کے لئیے ایک خاص تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا درس نہیں دیتا بلکہ اپنے نفس پر قابو پا کر تمام برائیوں سے دور رہنے کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مسلمان روزے کے فلسفے کو سمجھ کر اس کی روح کے مطابق عبادات کرتے ہیں اللہ ان کی عبادات و دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا ہے۔ تمام صاحب حیثیت لوگ عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے عوام عید سادگی سے منائیں، گھروں میں رہیں، سماجی فاصلے برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں آج شہداء کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھنا ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

جام کمال کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹیوں اور اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔ اپنے دوستوں اور عزیز واقارب کو عید کی مبارکباد دینے کے لیئے فون وٹس ایپ فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائیٹس کا استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کریں تاکہ آپ خود کو اور اپنے والدین، بزرگوں، بچوں اور خاندان کے دیگر لوگوں کو کورنا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی عبادات میں کورنا وائرس کے خاتمے اور وائرس کے شکار افراد کی جلد صحتیابی اور ملک و قوم کی ترقی اور سالمیت کی خصوصی دعائیں مانگیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور فلسطین پر بہیمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے۔

متعلقہ خبریں