جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عوام نااہل حکومت سے فوراً چھٹکارہ چاہتی ہے : یاسمین راشد کی اعجاز شاہ سے گفتگو

عوام نااہل حکومت

لاہور : یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ملک کو دیوالیہ بنادیا گیا، ہم انتخابات کے لیئے تیار ہیں، عوام نااہل حکومت سے فوراً چھٹکارہ چاہتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی سابق وفاقی وزیر برگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی حالات پر تبادلہ خیال اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : چوہدری پرویز الہٰی کی نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان یا پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔ عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے تشخص کو بہتر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک کو دیوالیہ بنادیا گیا۔ ضمنی انتخابات میں پنجاب کی عوام نے عمران خان کے مضبوط بیانیے کی وجہ سے تحریک انصاف کو جتایا۔ پاکستانی قوم کو آزاد خارجہ پالیسی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کو عمران خان کے ہونے والے جلسہ میں پنجاب کی عوام بھرپور شرکت کرے گی۔ وفاقی نااہل حکومت نے پاکستانی قومی کو بدترین مہنگائی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔ عوام نااہل حکومت سے فوراً چھٹکارہ چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں